- الإعلانات -

قومی کرکٹر اعظم خان سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی

لاہور: قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔ انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد کرکٹر اعظم خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ ٹیم ڈاکٹر نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔