- الإعلانات -

انگلش بورڈ نے ثقلین مشتاق سے مدد مانگ لی

لارڈز میں شکست کا داغ لگانے والی انگلش ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اب انگلش بورڈ نے یاسر شاہ سے بچنے کیلئے اورانگلش اسپنرز کو بال گھومانے کیلئے ثقلین مشتاق سے مدد مانگ لی ہے۔پاکستان سے آئے جادو گر سے بچنے کیلئے گوروں نے پاکستان سے ہی دوسراجادو گر بلالیا۔ لارڈز میں بری طرح مار کھانے والی انگلش ٹیم نے ثقلین مشتاق کی ٹپس کا سہارا لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز کو مشورے دینے مانچسٹر پہنچ گئےہیں جہاں وہ انگلش اسپنرز کو بال گھومانے کے گر بتائیں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ بیٹسمنوں کو یہ بھی سمجھائیں گے کہ یاسر شاہ سے کیسے بچا جائے