- الإعلانات -

شین وارن پسندیدہ کھلاڑی اور مشی بھائی استادہیں، یاسر شاہ

یاسر شاہ نے اپنے فینز سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بالر میسی بہت پسند ہے لیکن مجھے میرے نام سے ہی پکاریں ان کا کہنا تھا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استادہیں۔ برطانوی میڈیا میں ان کی بائولنگ کے ساتھ ساتھ ان کی مسکراہٹ کا بھی چرچا ہےجس کے باعث ایک انٹرویو میں یاسر شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مسکراہٹ کی ٹریننگ لی ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استاد ہیں۔ یاسر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دونوں لارڈز میں موجود تھے ۔ لارڈز ٹیسٹ کی کارکردگی کے بعد سے یاسر شاہ انگلش ٹیم کیلئے بڑا درد سر بن گئےہیں اور دوسرے معرکے میں یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے انگلش ٹیم نے کوششیں شروع کردیں ہیں ۔۔