- الإعلانات -

نیوزی لینڈ کی وطن واپسی تاخیر کا شکار

راولپنڈی: دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر وطن واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو لینےکیلئے آنے والےطیارے کی آمد میں تاخیر ہوگئی ہے، خصوصی طیارے نےآج شام پانچ بجے اسلام آبادپہنچنا تھا تاہم اب یہ سوا گھنٹے کی تاخیر سے 6بجکر 15منٹ پرپہنچےگا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم 6بجےکی بجائے6بجکر45منٹ پرروانہ ہوگی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم،اسٹاف کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ہے، تمام 33 رکنی وفد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم منیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹر پرواز کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔