- الإعلانات -

کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کر دیا

(حسنات بلوچ)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں مگر 2022 کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں۔

ای سی بی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلی جانی تھی لیکن اس صورتحال میں خطے کا دورہ کرنا پلیئرز کےلیے آئیڈیل نہیں۔