- الإعلانات -

پاکستانی اسپنر ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ میں تباہ کن بولنگ

پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر نے کاؤنٹی کرکٹ میں غیر معمولی بولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔

ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 101 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں۔ اسپنر نے پہلی اننگز میں 5 او ر دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔

گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔

اس سے ظفر گوہر نے بیٹنگ میں بھی 29 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔