- الإعلانات -

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مانچسٹر یونائٹیڈ کے ہوم گراؤنڈ کا دورہ

مانچسٹر: اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناقص کارگردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ہوم گراؤنڈ پہنچے، کرکٹرز کی فیملیز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم جمعے سے شروع ہونے والے ووسٹر شائر کے خلاف کاؤنٹی میچ سے پہلے مانچسٹر یونئٹڈ فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پرآنے کی دعوت دی، پاکستانی کھلاڑیوں نے اس یادگار موقع پر خوب سیلفیاں بنوائیں، کھلاڑیوں نے کلب کے میوزیم میں جیتی ہوئی ٹرافیز بھی دیکھیں ۔

24-news-HD-wahab

پروفیسر حفیظ، ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ہر چیز کا خوب معائنہ کیا، ۔ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ تھے، کوچ مکی آرتھر، مینجر انتخاب عالم ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو شان ہاویز نے بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے ۔

24-news-HD-azhar

واضح رہے کہ مانچسٹریونائیٹڈ کلب کا دورہ قومی کرکٹرز کے لیے تفریح کے ساتھ یاددہانی بھی کہ اسے آئندہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کرایک بارپھراپنی حیثیت منوانا ہوگی