- الإعلانات -

روجرز کپ:جینی بوچارڈ نے سلوواکیا کی ڈومینیکا کو ہرا دیا –

کینیڈین سٹار نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو مات دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا

کینیڈا : روجرز ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے میچ میں کینیڈا کی جینی بوچارڈ نے سلوواکیا کی ڈومینیکا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ روجرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں کینیڈا کی جینی بوچارڈ کا مقابلہ سلوواکیا کی ڈومینیکا کیساتھ ہوا ۔ کینیڈین ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کر جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے راؤنڈ آف سِکسٹین (16) میں پہنچ گئی ہیں ۔