- الإعلانات -

اسنوکر چیمپئن شپ:پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ اور ورلڈ سکس ریڈ بالز اسنوکر چیمپئن شپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہے ۔

ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ون ٹیم نے چی وائی او اور مین لوئی لیونگ پر مشتمل ہانگ کانگ تھری کو تین ۔ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔

پہلے سنگلز میں بابر مسیح نے چوئی وائی او کو چونسٹھ ۔ نو سے شکست دی ۔ دوسرے سنگلز میں اسجد اقبال نے مین لوئی لیونگ کو ستاون ۔ انچاس سے شکست دی ۔

ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے ہانگ کانگ کے پیئر کو اکیاسی ۔ بائیس سے زیر کرکے پاکستان کو تین ۔ صفر کی فتح دلوادی ۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ویلز سے ہوگا۔