- الإعلانات -

اولمپکس ، پاکستان کےمختصر دستے کو تاحال این او سی نہیں مل سکا

ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کےلیے پاکستانی دستے کو یکم اگست کی رات ریو ڈی جینرو روانہ ہونا ہے لیکن تاحال قومی دستے کو این او سی جاری نہیں ہو سکا ہے۔

سمری وزیر اعظم ہاؤس ضرور پہنچ چکی ہے لیکن اس پر پرائم منسٹر کے دستخط باقی ہیں ، اولمپکس میں پہلی بار پاکستان کی ہاکی ٹیم شرکت نہیں کر رہی،ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو ایتھلیٹ محبوب علی اور نجمہ پروین،سوئمنگ میں حارث بانڈے اور لیانا سوان،شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ اور مناہل جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

ان کے ساتھ گیارہ آفیشلز بھی ریو ڈی جینرو جائیں گے۔