- الإعلانات -

برازیل :ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس 2016 کی افتتاحی تقریب کا آغاز

ریو اولمپکس 5 سے 21 اگست تک جاری رہیں گے اور اس میں 205 ممالک حصہ لے رہے ہیں

ان اولمپکس گیمز میں گیارہ ہزار 178 ایتھلیٹس میڈلز کی جنگ لڑیں گے۔ ریو اولمپکس کے 42 کھیلوں میں 306 ایونٹس ہوں گے اور ان کھیلوں کے لیے 37 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

ریو اولمپکس میں پاکستان کا سات رُکنی دستہ حصہ لے گا ۔اس سات رُکنی دستے میں دو شوٹرز، دو پیراک، دو ایتھلیٹس اور ایک جوڈو کا کھلاڑی شامل ہے۔

ریو اولمپکس میں سب سے بڑا دستہ امریکا کا 552 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جبکہ میزبان برازیل کا دستہ 475 ایتھلیٹس پر مشمل ہے ۔

ان اولمپکس مقابلوں میں پہلے گولڈ میڈل کا فیصلہ تیر اندازی کے ایونٹ میں ہوگا۔