- الإعلانات -

ریو اولمپکس کے چھٹا روز، جرمنی کے ایونٹ میں تین گولڈ میڈلز

ریو اولمپکس کے چھٹے روز روئنگ اور شوٹنگ میں جرمنی کی کارکردگی اچھی رہی اور اس نے ایونٹس میں تین گولڈ میڈلز جیت لیے۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس کے چھٹے روز ایتھلیٹس کے درمیان گولڈ میڈلز کی جنگ جاری ہے، آج سب سے زیادہ چھ تمغے روئنگ میں تقسیم کیے گئے جس میں سے دو جرمنی کے نام رہے، دیگر تمغے نیوزی لینڈ، پولینڈ، کروشیا اور سوئٹزرلینڈ نے جیتے۔

جرمنی نے آج کے دن شوٹنگ کا واحد گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ، امریکا نے ویمنز جوڈو اور ویمنز جمناسٹک میں سونے کے تمغےجیتے، کنوئنگ میں سلواکیہ اور اسپین نے گولڈ میڈل حاصل کیے، مینز جوڈو میں گولڈ میڈل چیک ری پبلک نے جیتا،۔

ویمنز آرچری میں جنوبی کوریا کی ہیجنگ چینگ نے گولڈ میڈل جیتا،برطانیہ نے سائیکلنگ کے مینز ٹیم اسپرنٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، رومانیہ بھی سونے کا تمغہ جیتنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے، چھٹے روز 21 گولڈ میڈلز کے لیے کھلاڑی نبرد آزما ہیں جس میں سے 16کے فیصلہ ہوگئے ہیں۔

اس وقت ٹیبل پر امریکا 13 سونے، 12 چاندی اور 10 کانسی سمیت 35 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، چین کا دوسرا نمبر ہے جس کے طلائی تمغوں کی تعداد 10 اور مجموعی تمغے 26 ہیں، جاپان 6 گولڈ کے ساتھ بدستور تیسرےنمبرپر ہے