- الإعلانات -

پاکستانیوں کی بھابھی ،ٹینس سٹارثانیہ مزرا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کرتے ہوئے بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔

میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرا بہت زیادہ سفرکرنا 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ آگے پورا سیزن کھیل پاؤں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔بھارتی ٹینس سٹار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کی اور ان کا 3 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔