- الإعلانات -

پی ایس ایل 7،وزیراعظم بھی پرجوش،کونسی سے ٹیم جیت سے امید رکھتے ہیں یہ بتادیا

وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم  سے سربراہ کامیاب جوان  پروگرام عثمان ڈار  اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا  نے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی،  سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد  اور عاقب جاوید  بھی شریک ہوئے۔

سی ای او رانا عاطف نے  وزیراعظم عمران خان کو لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات سے آگاہ کیا اور  لاہور قلندرز کے آئندہ کے منصوبوں پر بھی  بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ  پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  لاہور قلندرز نے فرنچائزز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے،گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندرز کا خاصا ہے۔

ملاقات میں  وزیراعظم عمران خان کو کامیاب جوان اسپورٹس  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر  بھی بریفنگ دی گئی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے، کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ہے۔