- الإعلانات -

یونس خان آؤٹ، پاکستان کی برتری 203 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےنو وکٹوں کے نقصان پر 531 رنز بنائے ہیں اور اس طرح پاکستان کی برتری 203 رنز کی ہو چکی ہے۔ یونس خان 218 بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

محمد عامر 30 بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ سہیل خان ابھی ابھی کریز پر آئے ہیں۔

یونس خان نے 29 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنے کریئر کی چھٹی ڈبل سنچری سکور کی۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھےجو چار رنز بنا کر معین علی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عامر یونس خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے ہیں اور 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلش کپتان نے اپنے تمام فیلڈروں کو باونڈری لائن پر بھیج دیا ہے اور وہ پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔