- الإعلانات -

پاکستان کے مظفر خان نے ورلڈ باکسنگ عربین سی ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے مظفر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عربین سی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

مظفر خان نے افغانستان کے آغا احمد سمیر درانی کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ باکسنگ کونسل عربین سی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی فائٹر کی جیت کے بعد سبز ہلالی پرچم کو رنگ میں لہرایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ فاتح باکسر مظفر خان کو ان کے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں کندھے پر بھی اٹھایا۔