- الإعلانات -

پی ایس ایل7: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنزکا ہدف

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے  125رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز سست رہا البتہ بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔

بابراعظم اورکراچی کنگزکے تعلقات میں دراڑآ گئی

ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی بھی جارحانہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر  پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کیلئے نئی کِٹ متعارف کرادی

واضح رہے کہ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔