- الإعلانات -

پی ایس ایل7: کراچی کنگز کو پہلے میچ میں شکست، ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر  19ویں اوور میں مکمل کرلیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

Score

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز سست رہا البتہ بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی بھی جارحانہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر  پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل7: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنزکا ہدف

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کے بیٹرز نے شروع سے ہی کراچی کنگز کے بولرز کو پریشر میں رکھا اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں پہلے ہی مکمل کرلیا ۔

کپتان محمد رضوان اور52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ، اس کے علاوہ صہیب مقصود 30 اور شان مسعود نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار اداکیا۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی ایس ایل7: پی سی بی نے فرنچائزز کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا