- الإعلانات -

برازیل: اسٹرائیکر نیمار نے اولمپک ہسٹری کا تیز ترین گول بنا دیا

برازیل کے فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر نیمار نے اولمپک ہسٹری کا تیز ترین گول بنا دیا ، ہوم ٹیم نے ہونڈرس کو چھ صفر سے شکست دی جبکہ جرمنی نے نائیجیریا کا سفر سیمی فائنل میں ختم کر دیا ،فٹبال کے سیمی فائنل میں میزبان برازیل نے ہونڈرس کو آوٹ کلاس کر دیا ۔

میچ شروع ہوا تو15 سکینڈز میں ہی برازیل نے نیمار کے ذریعے برتری حاصل کر لی،پھر ہونڈرس کی ٹیم گیم میں واپس نہ آ سکی، ایک کے بعد ایک گول ہوتا گیا، برازیل نے مقابلہ چھ صفر سے جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

ایک اور سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن جرمنی اور نائیجیریا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،LUKAS KLOSTERMANN نے نویں منٹ میں جرمنی کو برتری دلادی۔

نائیجیرین ایک گول کا خسارہ ہی ختم نہ کر پائے تھے کہ دوسرے ہاف میں جرمنی نے دوسرا گول بھی داغ دیا، جرمنی نے دو صفر کی جیت کےلیے ساتھ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،جرمنی اور برازیل کے درمیان فائنل ہفتے کی شب کھیلا جائے گا۔