- الإعلانات -

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی

فاسٹ باؤلر محمد عرفان انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ، وہ آج شب ناٹنگھم میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ محمد عرفان براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو ئے ۔

وہ آج شام ناٹنگھم میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

محمد عرفان کے تازہ دم ہونے کی صورت میں انہیں تیسرے ایک روزہ میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے ۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک پر خوش ہیں۔ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔