- الإعلانات -

PSL اور T20ورلڈکپ کے نشریاتی حقوق اے اسپورٹس کو دینے کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نشریاتی حقوق اے اسپورٹس کو دینے کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے مزید تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مطابق پی ٹی وی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نشریاتی حقوق اے اسپورٹس کو تب دیے جب اس چینل کا وجود ہی نہیں تھا تاہم پی ٹی وی کو اس فیصلے سے اربوں روپوں کا نقصان ہوا۔