- الإعلانات -

نیا ہیئر کٹ کس سے متاثر ہوکر کروایا؟ شاہین کا دلچسپ جواب

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا نیا اور منفرد ہیئر کٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔ شاہین آفریدی کی پریس کانفرنس کے دوران ان سے نئے ہیئر کٹ سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جب پہلے پریس کانفرنس کی تھی اس وقت آپ کے بالوں کا اسٹائل کچھ اور تھا، اب کس سے متاثر ہو کر آپ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے؟

کرکٹر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’ کوئی بات نہیں، اگر آپ کو میرا ہیر اسٹائل پسند نہیں ہے تو اگلی بار گنجا ہوکر آجاؤں گا’۔ شاہین آفریدی کا یہ جواب سن کر پریس کانفرنس میں موجود ثمین رانا اور عاطف رانا سمیت سب ہی افراد ہنسنے لگ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ اس دوران پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔