- الإعلانات -

انگلینڈ میں جنوبی افریقی کرکٹر پر حملہ، شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل

انگلینڈ میں جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے کرکٹر مونڈلی خمالو ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 20 سالہ افریقی کرکٹر پر برج واٹر کے علاقے میں فری آرن اسٹریٹ پر ایک قحبہ خانے کے باہر حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مونڈلی خمالو پر حملے کے شبہے میں ایک 27 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ کرکٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بطور اوور سیز کھلاڑی اپنے پہلے دورے پر برطانیہ آنے والے نوجوان کرکٹر کی حالت خطرے میں ہیں۔

نارتھ پیتھرٹن کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ اپنے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرکٹر کے حملے میں زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہونے پر بہت رنجیدہ ہیں اور کرکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے پرامید ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے مونڈلی خمالو اب تک 4 فرسٹ کلاس میچز اور ایک لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔