- الإعلانات -

پی سی بی نے اظہر علی کو کپتان بناکر غلطی کی-سابق کپتان جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندا دنے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اظہر علی کو کپتان بناکر غلطی کی۔وقت آگیا ہے کہ بورڈ کو اپنی غلطی تسلیم کرنا چاہیے۔

اظہر علی ٹیسٹ کے بہتر بیٹسمین ہیں لیکن وہ کپتان بننے سے پہلے گزشتہ دو سال سے ٹیم سے باہر تھےجس کھلاڑی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ نہ بنتی ہو اسے کپتان کیسے بنایا جاسکتا ہے ۔

سابق کپتان نے کہاکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لئے وکٹ وکیپر سرفراز احمد بہتر چوائس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے ٹیم کو انگلینڈ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

اس قبل سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا بھی اظہر علی کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کرچکے ہیں ۔