- الإعلانات -

ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا: شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم ایک ایٹمی ملک ہیں، لیکن ابھی تک اُسی گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہو رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے طے کردہ اقتصادی معیارات کی تکمیل بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ معیارات پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔

بوم بوم اسٹارنے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے مگر ہم لوگ ابھی تک وہی گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کے چکروں میں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔