- الإعلانات -

کشمیر پریمیئر لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہو گیا۔

ترجمان کے پی ایل کے مطابق کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائے7 ٹیمیں ہوں گی، ان کا کہنا ہے کہ ساتویں ٹیم جموں جانباز ہو گی، کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدکے بعد ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سیز جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق این او سی کے بعد کے پی ایل ایڈیشن 2 کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔

پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے، کے پی ایل 2 کے لیے یکم سے 25 اگست کی گنجائش دی گئی ہے۔