- الإعلانات -

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز لاہور اور کراچی میں ہو گی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین رواں برس کھیلے جانے والی 7 مقابلوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈٰم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سیکیورٹی ٹیم رواں ماہ پاکستان بھیجے گا۔ 7 مقابلوں کی سیریز اس سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم 16سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔