- الإعلانات -

سترہ  سال بعد برطانوی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم امسال ستمبر میں سترہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے  نے کیا ہےکرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں مہمان ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈیول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم اور پاکستان کے مابین  مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ  باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے