- الإعلانات -

قوم وطن کے بہادر جوانوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتی احسان الرحمن مزاری

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر بین الصوبائ تعاون احسان الرحمن مزاری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران و جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر افسران و جوان کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہےسیلاب میں پھنسے ہوئے عوام کی مدد کرتے ہوئے جان کی قربانی دینا ناقابل فراموش ہے۔ انھوں نےمزید کہا کہ پوری قوم وطن کے بہادر جوانوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ تمام شہداء کےغمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالٰی تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے