- الإعلانات -

شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ پاکستان کا اصل چہرہ ہیں

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےنوح دستگیر بٹ کو مبارک باد دی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کامن ویلتھ گیمز میں ہونے والے جوڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے شاہ حسین شاہ کو بھی مبارک باد اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہنوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں وزن اٹھانے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ لے کر ملک کا نام روشن کیا، شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ جیسے جوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں،امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ ملک کے لئے مزید تمغے بھی جیت کر لائیں گے،