- الإعلانات -

برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی ہارون شاہ کے والد کو سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی دارلحکومت سے تعلق رکھنے والے سینیر صحافی سید محمد ہارون شاہ کے والد سید منظور حسین شاہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کو آج وفاقی دارلحکومت کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم ریٹائرد سول سرونٹ تھے اور کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے مرحوم کی نماز جنازہ سیکٹر آی ٹین کے مرکزی گراونڈ میں ادا کی گئی جس مین اعلیٰ سول و فوجی افسران کے علاوہ اھلیان علاقہ نے شرکت کی مرحوم سید منظور حسین شاہ کے انتقال پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سید ہارون شاہ کے نام بھجوائے گئے تعزیتی پیغام مین گہرے دکھ اور اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ لالہ اسد پٹھان پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا پی ایف یو جے برنا کے صدر پرویز شوکت فورتھ پلرز کے مرکزی رہنما مظہر اقبال سپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیون کی تنطیمون کے عہدیدارون نے بھی سید محمد ہارون شاہ سے انکے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے رسم قل کل بعد از نمازعصر انکی رہائیش گاہ واقع آئی ٹین فور گلی نمبر بائیس میں ادا کی جائے گی