- الإعلانات -

محمدعامرکی شادی ،فاسٹ بائولرنے اپنے آبائی گائوں والوں کوخوش کردیا

پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامر زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں ۔ شادی کی رسومات کا آغاز کل سے لاہورمیں ہوگا مگراس موقع پران کے آبائی گاؤں میں بھی خوشی کا سماں ہے ۔ محمدعامرکے اہل خانہ کے مطابق محمد عامر نے ایک ہفتے قبل آبائی گاؤں میں شادی کے کارڈز تقسیم کئے۔ ولیمے کی تقریب ویسٹ انڈیزکی سیریز کے بعد راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے نواحی گاؤں چنگا بنگیال میں ہو گی۔اس موقع پرموضع چنکابنگال کے عوامی حلقو ںنے کہاکہ محمدعامرکی شادی میں شرکت کےلئے لاہورجائیں گے جس کی دعوت ان کومحمدعامرنے خود دی ہے-