- الإعلانات -

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی میں کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

واضح رہے پاکستان پہلے ہی تین میں سے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا تھا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس کی نظریں بیس بیس اوورز کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر مرکوز تھی جو آج انہوں نے پوری کر لی۔

کرکٹ کی سب سے مختصر سطح کے کھیل میں جب سے قومی ٹیم کی باگ دوڑ سرفراز احمد کی ہاتھوں میں آئی ہے فتح شاہینوں کے قدم چوم رہی ہے۔ انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کا کامیاب آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کھیلاڑی ڈیوائن براوو، جیروم ٹیلر، کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نرائن، کیرون پولارڈ ، نکولس پوران، جونسن چارلس، اینڈری فلیچر اور مارلن سیموئلز، وہلیم اور والٹن

پاکستان کے کھیلاڑی شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، سہیل تنویر اور رومان رئیس۔