- الإعلانات -

شارجہ سٹیڈیم میں لائٹوں کے مسئلے کے باعث میچ کو روک دیا گیا

ویسٹ انڈیز نے تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اس وقت عماد وسیم اور محمد نواز کریز پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 44.3 اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لیے تھے۔

 

شارجہ سٹیڈیم میں لائٹوں کے مسئلے کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے۔ کھلاڑی گراؤنڈ سے چلے گئے ہیں۔ اگر پاکستان کی بیٹنگ دوبارہ شروع نہیں ہوتی تو ویسٹ انڈیز کو 44 اوورز میں 283 کا ہدف ملے گا۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 43 ویں اوور میں گری جب پولارڈ نے بابر اعظم کا باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑا۔ بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 131 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔

پاکستان کو پانچواں نقصان 40 ویں اوور میں ہوا جب رضوان ایک ناممکن رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 12 گیندوں میں 11 رنز سکور کیے۔

سرفراز احمد 35 ویں اوور کی آخری گیند پر ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 45 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔

شعیب ملک کے خلاف دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو اپیل ہوئی جس پر امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔ اس فیصلے کے خلاف ویسٹ انڈیز نے ریویو لیا لیکن ریویو ناکام رہا۔