- الإعلانات -

پاکستان کا بھارت کو بڑا چیلنج, مزید جاٰٗنئیے

اسلام آباد,پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں 23 اکتوبر دور نہیں ہے ۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کوہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان داغا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے،جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ صبر کریں وہ جواب میدان میں دیں گے ۔کوچ خواجہ جنید مانتے ہیں کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہو سکتی ہے، لیکن ایسے بیانات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔میدان سے باہر بیانات میں گرما گرمی خواہ کتنی ہی ہو ،دونوں ممالک کے شائقین ہاکی کھیل سے ضرور محظوظ ہوتے ہیں ۔
واضح رہے کہ کل ایک بار پھربھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا گیا ۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نیتجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت جنگی جنون میں مبتلاہوکرلائن آف کنڑول پرفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔