- الإعلانات -

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مد مقابل,دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں تیسرے ون ڈے کے لیےابوظہبی پہنچ گئیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا، فاسٹ بولر محمد عامر آخری ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی پاکستان کے نام رہا، اب ویسٹ انڈیز کا سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا امتحان ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اختتام بھی ابوظہبی میں ہوا تھا اب ایک اور کلین سوئپ کے لیے گرین شرٹس پھر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ وائٹ واش ہوگیا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نویں نمبر پر چلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ ابوظہبی میچ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کی رینکنگ پر اثر انداز ہوگا