- الإعلانات -

ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری: مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں ان ٹائٹلز کو واپس کر دوں۔

برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری کے کوکین کے استعمال کے اعتراف کے بعد ان کا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔

سٹائسن فیوری نے ایک روز قبل اپنے تمام ٹائٹل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

28 سالہ برطانوی باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے کوکین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے اپنا آخری باکنگ میچ نومبر 2015 میں ولادیمیر کلیچکو کے خلاف کھیلا تھا جس میں ان کو فتح ہوئی تھی۔ اس میچ کے بع سے وہ دو بار باکسنگ میچ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

فیوری نے کہا ‘مجھے اپنی زندگی میں ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میں فتحیاب ہوں گا۔’

انھوں نے کہا کہ باکسنگ کی خاطر اور درست فیصلہ یہی ہو گا کہ وہ اپنے باکسنگ ٹائٹل واپس کر دیں۔’

‘میں نے یہ ٹائٹل رِنگ میں جیتے تھے اور میرے خیال میں یہ رِنگ ہی میں ہارنے چاہیئیں لیکن اس وقت میں ان ٹائٹلز کا دفاع نہیں کر سکتا۔ میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں ان ٹائٹلز کو واپس کر دوں۔’