- الإعلانات -

پہلا ٹیسٹ :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جاری ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کھیل کے چوتھے روز لیگ اسپنرز چھائے رہے، پہلے یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لیں تو جواب میں بشو نے بھی آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے نامکمل پہلی اننگز تین سو پندرہ رنز اور چھ وکٹ کے نقصان سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے سیشن کے دوسرے ہی اوور میں ڈورچ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے

جیسن ہولڈر اور میگوئل کومنز کو بھی لیگ اسپنر نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے ساتھ ہی یاسر شاہ نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ آخری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی اور ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں تین سو ستاون رنز بناسکی

پاکستان کو دوسو بائیس رنز کی برتری حاصل رہی۔ مہمان ٹیم کو فالو آن کرانے کے بجائے پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جلد اسکور بنانے کی کوشش میں پوری ٹیم ایک سو تیئس رنز پر آؤٹ ہوگئی