- الإعلانات -

دبئی ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میچ کی اخری روز ویسٹ انڈیز نے 95رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگزکو آگے بڑھایا، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنزجبکہ پاکستان کو 8وکٹوں کی ضرورت ہے۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 123 رنز پر ڈھیرہو گئی یوںویسٹ انڈیز کوجیت کےلیے 346 رنز کا ہدف ملا ۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 357 رنز پر تمام ہوگئی تھی ۔

پاکستان نے فالوآن کرانے کے بجائے دوسری اننگز 222 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پھر شروع ہوا عجب تماشا،تو چل میں آیا کی مصداق وکٹوں کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 123 رنز ہی بناسکی۔گرین کیپس کو اس تباہی سے دوچار کرنے والے دیوندرا بشوتھے،جنہوں نے49 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز کے خسارے کے باعث ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 346 رنز بنانے تھے ۔اوپنر بریتھ ویٹ اور جانسن 87 رنز پرپویلین لوٹ گئے،جب کھیل ہوا تو اسکور دو وکٹ پر 95 رنز تھا ۔