- الإعلانات -

حکمت عملی تیارکی تھی تاہم بدقسمتی سے میچ ہار گئے, مایوسی ہوئی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کےلئے حکمت عملی تیارکی تھی تاہم بدقسمتی سے میچ ہار گئے جس کی وجہ سے مایوسی ہوئی۔
میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں بہت اچھا کھیل پیش کیا لیکن دوسری اننگز میں بشوکی عمدہ بولنگ کی بدولت میچ میں واپس آگئے تھے لیکن آج بدقسمت رہے سیموئلزکے جلد آو¿ٹ ہونے سے دھچکا لگا اور ہم میچ ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کےلئے حکمت عملی تیارکی تھی تاہم بدقسمتی سے میچ ہار گئے جس کی وجہ سے مایوسی ہوئی ہے۔