- الإعلانات -

ٹیسٹ سیریز:مسلسل گرمی اور دباؤ’ سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار ہے

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ‘مسلسل گرمی اور دباؤ’ سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرے۔

ایلسٹر کک نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا ‘آپ خود کو ان حالات کے لیے تیار کر رہے ہیں جن سے انگلش کھلاڑی آگاہ نہیں ہیں

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ برصضیر کی وکٹوں پر آپ کو انگلینڈ یا آسٹریلیا کی طرح اکثر ایک ساتھ وکٹیں یا پھر رنز کی بھرمار نہیں ملتی جہاں آپ ایک سیشن کو جلدی سے تبدیل کر سکیں۔

ایلسٹر کک کے مطابق آپ کھیل کے اختتام تک بہت سی وکٹیں گنوا سکتے ہیں تاہم کھیل کے پہلے تین یا چار دن کے دوران سخت کرکٹ ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برصغیر کے نو ہفتوں کے دورے میں کھیلے جانے والے سات ٹیسٹ میچوں میں انگلش سکواڈ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے بعد نومبر میں انڈیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ایلسٹر کک بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے سابق کپتان سٹیورٹ کا 133 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔