- الإعلانات -

عالمی ریکارڈ:عرفان محسود نےایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگائیں

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے بے گھر کھلاڑی عرفان محسود نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان سے تقریباً سات سال قبل نقل مکانی کرکے ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش اختیار کرنیوالے طالب علم محمد عرفان محسود نے حال ہی میں مارشل آرٹ کے شعبے میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور ان کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

عرفان محسود نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں عرفان محسود کو عالمی اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دوسرے پاکستانی ہیں اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان ہی کے ایک نوجوان احمد امین بودلہ کو حاصل تھا جس نے ایک منٹ میں 79 کیک لگاکر یہ منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ عرفان محسود نے اب یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے