- الإعلانات -

آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے 153 رنز کا ہدف

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹںگ لائن بری طرح لرکھڑا گئی اور پوری ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 153 رنز درکار ہیں۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو اظہر علی 45 اور  سرفراز احمد 19 رنز بیٹنگ کر رہے تھے لیکن سرفراز احمد 42 رنز بنا کر روندرا بشو کی باہر جاتی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 42 کے انفرادی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔محمد نواز اس مرتبہ بھی ایک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جب کہ اظہر علی بھی 91 رنز بنا کر بشو کی گیند کا شکار ہوگئے۔ اور 19 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اظہر علی 80 اور محمد نواز 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تیسرے روز پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں انہیں پاکستان پر 56 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور 50 رنز سے پہلے ہی ٹاپ آرڈر کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا تو سمیع اسلم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اس شفیق اور یونس خان کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، کپتان مصباح الحق نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکا مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ 4 رنز پر گنوا دی۔ اظہر علی نے سرفراز احمد کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 39 رنز بنائے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اظہر علی 45 اور سرفراز 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل جب ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو کریگ برتھ ویٹ 95 اور جیسن ہولڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 337 رنز پر آوٹ ہوگئے تاہم  برتھ ویٹ 142 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 50 اور شین ڈورچ نے 47 رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 5، محمد عامر نے 3 اور یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔