- الإعلانات -

ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 369 رنز کا بڑا ہدف دے دیا

ہملٹن : ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 369 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ، کیویز نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی، گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی ، کیویز نے چوتھے روز 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ، پاکستان کو آخری دن میچ جیتنے کے لئے 368 رنز بنانا ہوں گے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹیلر 102، لیتھم 80 اور ولیم سن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، گرینڈ ہوم 32 ،نکولس 26 اور راول صرف 2 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے باؤلر عمران خان نے 3 جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، چوتھے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ایک رنز بنا یا، کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم کریز پر موجود ہیں۔