- الإعلانات -

تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کو 117 رنز سے شکست، کینگروز کی کلین سوئپ

ملبرن : تیسرا ون ڈے آسٹریلیا نے نیوززی لینڈ کو 117 رنز سے  شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلئ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار سینچری سکور کرتے ہوئے 156 رنز کی اننگس کھیلی ، فنچ 3 ، سمیتھ 0، بیلی 23 ، مارش 0 ، ہیڈ 37 ، ویڈ 14، فلکنر 13 ، سٹارک۔0 رنز سکور کر سکے۔

نیوزی لینڈ کیجانب سے بولٹ نے3 ،سینٹنر اور گرینغہوم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 36 اوورز میں 147 رنز ہی بن سکی ، گپٹل 34 ، لیتھم 28 ، ولیمسن 13 ، نکلولز3 ، منرو20 ، واٹلنگ 8 ، گرینڈہوم11 ، سینٹنر15 ، ساؤتھی4 ، فرگیوسن4 ، بولٹ1 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سےسٹارک نے 3 ، کمنز فلکنر اور ہیڈ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ہیزلوڈ نے لی

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کے شاندار 156 رنز پر میچ کا بہترین  کھلاڈی قرار دیا گیا۔