- الإعلانات -

خیبرپختونخوامیں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ اوہیروئن سمیت گرفتار

راولپنڈی پولیس نے خیبر پختونخواہ میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ کو ہیروئن سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تعینات سب انسپکٹر عمر عرفان سے مبینہ طورپر 1400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ بہانہ ماری پشاور میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات ہے۔پولیس نے تھانہ نصیر آباد میں سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔