- الإعلانات -

شاہد آفریدی کی جرسی پہننے والا بھارتی فین گرفتار

 

بھارت میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا پرستار ہونا بھی جرم بن گیا ۔

بھارت میں شاہد آفریدی کے مداح کو آفریدی کی تصویر والی جرسی پہننے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔رپون چوہدری نامی شاہد آفریدی کے مداح نے یہ جرسی پہنی تھی جو بی جے پی یوتھ کے ارکان کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

بی جے پی ارکان کی شکایت پر نوجوان مداح کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ، بی جے پی ارکان کا کہنا ہے کہ رپون چوہدری نے ملک مخالف حرکت کی ہے۔