- الإعلانات -

محمد یوسف ہر بار مجھے ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں. شاہد آفریدی

لاہور: سابق کرکٹر محمد یوسف سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد یوسف ہر بار مجھے ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ ظاہری طور پر اس کی کوئی بھی وجہ میری سمجھ میں نہیں آتی. شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں تنقید اور ناقدین دونوں کو خوش آمدید کہتا ہوں لیکن تنقید جب ذاتی اور نجی زندگی کو لے کر کی جاتی ہے تو دکھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ محمد یوسف میرے سے بڑے اور اچھے کھلاڑی تھے لیکن شاید ان کو یہی احساس کمتری لاحق تھی کہ میں شاہد آفریدی سے بڑا کھلاڑی ہو کر بھی وہ عزت اور مقبولیت حاصل نہیں کر سکا جو شاہد آفریدی نے حاصل کی. انہوں نے مزید کیا کہ آپ بھی سنیں