- الإعلانات -

اظہر علی کی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں،وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اظہر علی کی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں ،مصباح فٹ کھلاڑی ہیں ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اظہر علی کواب ٹیکنیک سمجھ آگئی ہے،انہیںڈبل سنچری پر مبارکباددیتا ہوں۔

وسیم اکرم کا کہناتھاکہ جس طرح ٹیم کھیلی ہے خاص طور پر ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس کے بعد پریشر اب آسٹریلیا پر آگیا ہے ۔

سابق پاکستانی کپتان نے مصباح الحق کی حالیہ کارکردگی پر کہا کہ جب کسی سےپرفارمنس نہیں ہوتی تو تنقید بھی ہوگی ۔

یہ بات بھی ٹھیک ہے بیٹسمین ہر وقت بڑا اسکور نہیں کرتا ،ہر کھلاڑی کی زندگی میں برا وقت آتا ہے اور وہ نکل جاتا ہے۔