- الإعلانات -

بارش کے باعث میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم

کینبرا : بارش نے میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم کرا د یا  ،آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 22 رنز کی برتری ، حاصل ہے   کینگروز نے 6 وکٹوں پر 465 رنز بنا لیے ، اسٹیون اسمتھ 100 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ فیلڈنگ کے دوران اظہر علی ہیلمٹ پر بال لگنے سے زخمی ہو گئے۔

Channel24-Hd-steve-smith

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میلبورن ٹیسٹ دونوں ٹٰیموں کی ذ مہ دارانہ بیٹٰنگ کی وجہ سے ڈرا ہونے کے قریب پہنچ گیا۔آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 465پر رنز بنا لیے ، اس کی ابھی چار وکٹیں باقی ہیں ، پاکستان نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے9 وکٹوں پر 443رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

Channel24-HD-4th-day-play

پاکستان کی اننگز کی خاص بات اظہر علی کی شاندار ڈبل سینچری تھی جو کسی بھی ایشیئن بیٹسمین کی میلبورن کے گراؤنڈ پر پہلی ڈبل سینچری ہے ، اظہر علی نے مجموعی طور پر اپنے کیرئیر ی تیسری ڈبل سینچری بنائی ، سہیل خان اور اسد شفیق نے بھی نصف سینچریاں اسکورکیں۔

Channel24-HD-sohail

کینگروز نے بھی پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی ، کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں ،عثمان خواجہ اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے،انہیں 97رنز پر یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔